بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی پاکستان کا سب سے بڑا "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” متعارف کرانے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سب سے بڑا ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی، پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملک میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے 4 صوبوں کو25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا ، ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا، 6 دسمبر کو لانچنگ ہو گی، لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی ، ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کےلیےکیا وعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کوعالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمے داری لے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں