تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم کا نوجوانوں کیلیے زبردست اقدام

وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کل کریں گے۔ کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیور کی ‏افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہو گی۔

کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے 4 ارب کے 4 منصوبے شروع کئےگئےہیں جن میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو جیسا ‏میگا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔

مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنےکیلئے پہلے فیز میں 12کھیل شامل ہیں ان میں ہاکی،کرکٹ، فٹ ‏بال، ہینڈبال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، اسکواش، والی بال، اسکی، جوڈو، باکسنگ اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔

https://twitter.com/KamyabJawanPK/status/1467456367556497414?s=20

11سے25 سال کے نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقدہوں گے کھیلوں کےیہ مقابلےتمام ‏صوبوں جی بی اور آزاد کشمیر میں منعقدکئےجائیں گے۔

مقابلوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو سلیکشن کےعمل سےگزارا جائےگا اور کھیلوں میں کامیاب ہونے والے ‏نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -