کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان بدھ کو صوبہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے موقع پر بلوچستان میں قومی شاہراہ کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان پیکج سے متعلق بھی اہم اعلان بھی متوقع ہے۔
گزشتہ روز عمران خان نے حافظ آباد میں یونیورسٹی اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقد کردہ جلسے میں وزیراعظم نے خطاب بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم اور شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے جہاں لوگوں کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی۔
وزیراعظم نے حافظ آباد میں یونیورسٹی اورڈی ایچ کیواسپتال کےمنصوبوں کاسنگ بنیاد رکھ دیا
یاد رہے کہ حالیہ دنوں وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے سے ایک روز پہلے نوشہرہ میں تحریک انصاف کا پاور شو ہوگا، 21 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کا پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جلسہ ہوگا، پی ڈی ایم پشاور میں جبکہ میں اکیلاہی نوشہرہ میں جلسہ کروں گا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاک چائنہ اکنامک کوریڈوررشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ کوریڈور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا۔