تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نےدورہ سعودی عرب کاشیڈول جاری کیا ہے۔ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر ‏تک سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کریں گے۔

وزیراعظم مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیوسمٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیرخارجہ اور دیگر وزراء ‏سمیت اعلیٰ سطح کاوفدبھی سعودی عرب جائےگا

وزیراعظم عمران خان کو دورہ سعودی کی دعوت ولی عہدمحمدبن سلمان نےدی ہے۔

قبل ازیں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد ‏وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دونوں ممالک ‏سمیت خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا جبکہ وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےبزنس کمیونٹی سے ‏بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ، اس موقع پر انھوں نے ‏کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں ، گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب ‏منصوبہ دنیاکیلئےتحفہ ہے۔

Comments

- Advertisement -