تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہزادہ رحیم آغا کا سیلاب زدگان کیلئے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد: اور پرنس آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم نے سیلاب زدگان کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور پرنس آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں شہزادہ رحیم نے پرنس آغا خان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں شہزادہ رحیم آغا نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 10ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ کے اداروں کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم شہباشریف نے بھی آغا خان کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کیلئے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی مدد کو سراہا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے اعلان پر شہزادہ رحیم آغا خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -