ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے جارج کا اسکول میں پہلا دن

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان کے ننھے شہزادے جارج نے تعلیمی سفرکا آغازکردیا ہے، لیڈی ڈیانا کے پوتے پرنس جارج کواسکول کے پہلے دن ان کے والدین پرنس ولیم اورکیٹ مڈلٹن اسکول چھوڑنے آئے۔

ننھے شہزادے کو پہلے دن اسکول چھوڑنے شہزادہ ولیم اور کیٹ پہنچے اور اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے شہزادی کیٹ نے انہیں کیمرے میں قید کیا

پرنس جارج اسکول کے پہلےدن انتہائی خوش نظرآئے اوران کی تصاویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنس جارج نے سردی سے بچنے کے لئے نیوی بلیو رنگ کی جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ان کی پشت پرآسمانی رنگ کا اسکول بیگ بھی موجود ہے۔

پرنس جارج نورفولک کے علاقے میں شاہی رہائش گاہ کے قریب واقع ویسٹیکر مونٹیسری سے اپنے تعلیمی سفرکا آغاز کررہے ہیں۔

پرنس جارج کا شاہی خاندان کے تخت کے وارثوں میں اپنےدادا پرنس چارلس اوروالد پرنس ولیم کے بعد پرنس جارج کا تیسرا نمبر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں