The news is by your side.

Advertisement

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی جس کے باعث انہیں احتیاطاً کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر داخل کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ آئندہ چند دنوں تک اسپتال میں رہیں گے جہاں انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ مغربی لندن میں قیام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی تھی۔

یاد رہےکہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں