تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

برطانوی شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہوگیا، شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہوگیا۔ برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پرسوں یعنی 14 اکتوبر کی شب ساڑھے 9 بجے پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا بچوں کے بغیر پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ان کے ساتھ محافظین، طبی ماہرین اور 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا نور خان ائیر بیس پہنچے گا جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر، حکام دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام جوڑے کا استقبال کریں گے۔ نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے روز منگل کو شاہی جوڑے کی صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہوں گی، بعد ازاں شاہی جوڑا سیکٹر ایف 7 میں خواتین کے کالج کا دورہ کرے گا۔ منگل کو ہی جوڑا غیر سرکاری تنظیم کے توسط سے عوام سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے دن کا اختتام شاہی جوڑے کا پاکستان مونومنٹ کے دورے پر ہوگا۔ تیسرے دن بدھ کے روز شاہی جوڑا لاہور روانہ ہوگا۔ لاہور میں جوڑا ایس او ایس ولیج، ایچی سن کالج اور شوکت خانم اسپتال کا دورہ کرے گا۔ شاہی جوڑے کا بدھ کو بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان جانے کا امکان بھی ہے تاہم سیکیورٹی کی وجہ سے اسے حتمی طے نہیں کیا گیا۔

جمعرات کو شہزادہ اور شہزادی چترال روانہ ہوں گے۔ اسی روز ان کے درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے تاہم یہ بہتر موسمی حالات سے مشروط ہوگا۔

برطانوی شاہی جوڑا جمعرات کی رات واپس وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔ 18 اکتوبر یعنی جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -