ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اسکول پرنسپل نے درجنوں طلبا کے بال کاٹ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول پرنسپل نے درجنوں طلبا کے بال کاٹ دیے۔ اور صرف یہی نہیں، طلبا کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی پھیلا دیں۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے مارواڑ میں محکمہ اعلیٰ تعلیم میں دو طلبا کے والدین کی جانب سے شکایت دی گئی ہے جس کے مطابق پرنسپل نے طلبا کے بال کاٹ دیے ہیں۔

ایک طالب علم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرنسپل نے مجھ سمیت 84 طلبا کو اسمبلی گراؤنڈ میں قطار بنانے کو کہا اور حکم دیا کہ سب سر جھکا کر بیٹھ جائیں، اس کے بعد پرنسپل نے ہمارے بال کاٹ دیے۔

- Advertisement -

طالب علم نے کہا کہ ہم نے پرنسپل سے یہ اقدام نہ اٹھانے کی اپیل بھی کی لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔

پرنسپل نے اسکول اسمبلی سے کچھ دیر قبل 84 طلبا کے بال کاٹے۔ ان میں کلاس 9 سے 12 تک کے طلب علم شامل تھے۔ پرنسپل نے اسے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر سزا قرار دیا ہے۔

اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران طلبا نے زیادہ تر وقت گھروں میں گزارا جس کی وجہ سے وہ فیشن ایبل ہوگئے، طلبا نے لمبے بال رکھے تھے جس پر اسکول میں پابندی ہے، انہیں کئی بار بال کٹوانے کو کہا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں