اشتہار

یمنی حکومت اور حوثیوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ

اشتہار

حیرت انگیز

یمنی حکومت اور حوثیوں کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے 13 اپریل بروز جمعرات سے قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کیا ہے۔

قیدیوں اور مغویوں کے تبادلے کا عمل مرحلہ وار شروع ہو گیا اور تین دن میں اسے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یمنی حکومت کے عہدیدار ماجد فضل کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان قریباً 900 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا جس کے لیے پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔ ان میں زیادہ تر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ساتھ مل کر یمنی فوج کے خلاف لڑ رہے تھے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 72 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، 1400 سے زائد سویلین اب بھی حوثی ملیشیا کی جیلوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے مابین امن کے لیے کوششوں کا سلسلہ برقرار ہے اور حوثی باغیوں کے زیرقبضہ یمنی دارالحکومت صنعا میں سعودی سفیر نے جنگ بندی کو مستحکم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں