تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

‘نجی تعلیمی ادارے کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے’

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے، ہفتے میں3 دن اسکول 2 بجے تک کھلے رکھےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ نجی تعلیمی ادارے کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے۔

ہدایت نامے میں کہا ہے کہ ہفتے میں3 دن اسکول 2 بجے تک کھلے رکھےجائیں گے، اسکول اور کالجز میں ویکسینیشن کے بغیر عملے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں، اسکول انتظامیہ عملے کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا ذمہ دار ہوگا۔

وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کسی وقت ویکسین کے حوالے سے اسکول کا دورہ کرسکتی ہے۔

گذشتہ روز پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 16ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -