ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نجی ہوٹل آتشزدگی کیس: آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کی جائےگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نجی ہوٹل آتشزدگی کیس میں نامزد ملزمان پرعدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق سٹی کورٹ میں نجی ہوٹل آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں نامزد ملزم ہوٹل کےمالک زبیرالدین بویجہ پیش ہوئے.

عدالت کی جانب سے کیس میں نامزد ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائےگی۔

- Advertisement -

نجی ہوٹل آتشزدگی کیس میں نامزد ملزمان میں ہوٹل کےمالک زبیرالدین بویجہ،مظفر بویجہ،سعد،ارشد جاویداور پرویز سلیم شامل ہیں.

عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ہے،امکان ظاہرکیا جارہا ہےکہ آئندہ سماعت پرملزمان پر فردجرم عائدکی جائےگی۔

دوسری جانب ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سےرجوع کیا،ہائی کورٹ نےملزمان کو ایک ایک لاکھ کےعوض ضمانت دی۔

خیال رہےکہ تحقیقاتی کاروائی میں یہ بھی انکشاف ہواتھا کہ آگ لگنے کے وقت ہوٹل کےکنٹرول روم میں صرف آپریٹربیٹھا ہوا تھا،جبکہ سی سی ٹی وی آپریٹر فائرسیفٹی سے لاعلم تھا۔


مزید پڑھیں:مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے متعلق تحقیقات کے دوران اہم انکشافات


یاد رہے کہ ہوٹل میں آگ کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنےآ ئے ہیں، سول ڈیفنس کےجودستاویزات دیےگئے، وہ اپریل 2016 کے ہیں، ہوٹل انتظامیہ کی فراہم سول ڈیفنس دستاویزات کا ریکارڈ نہیں ہے۔

واضح رہےکہ ملزمان کے خلاف اقدام قتل اوردیگردفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں