جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لئے فیسوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، فیسوں کے حوالے سے جلد ریلیف کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی، ذرائع نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیسوں سےمتعلق سفارشات کی منظوری دی۔

نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں سےمتعلق سفارشات خصوصی کمیٹی کو ارسال کردی گئی ہے، فیسوں کا اعلان نائب وزیراعظم جلدکریں گے، اسحاق ڈارمیڈیکل ایجوکیشن سےمتعلق خصوصی کمیٹی کےسربراہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل کالج کی کم ازکم فیس حد 18 لاکھ مقرر کرنے اور زیادہ سے زیادہ سالانہ فیس 25 لاکھ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی میڈیکل، ڈینٹل کالج کی فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوگا، میڈیکل، ڈینٹل کالجز کے نمائندے فیس سفارشات سے متفق ہیں۔

نجی میڈیکل کالجز کےٹیچنگ اسپتال کے 35 فیصد بیڈز سوشل ویلفیئر کیلئے مختص ہوں گے جبکہ کالجز سالانہ 5 اسکالر شپس دینے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالج میں 10 فیصد نشستیں غیر ملکی طلبا کیلئے ہوں گی اور غیر ملکی طلبا کی فیس 15 ہزار ڈالر رکھنے اور اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

میڈیکل کالجز کی نادار طلبا سے قسط وار فیس وصولی کی تجویز شامل ہیں ، سالانہ 12 تا 15 لاکھ فیس کی تجویز آئی، جسے نجی میڈیکل کالجز نمائندوں نے مسترد کر دیا تھا، نجی میڈیکل کالجز 25 تا 35 لاکھ روپے سالانہ فیس لے رہے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں