منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

بچوں کو اغوا کیے جانے کا معاملہ، نجی اسکولز کو ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی میں بچوں کو اغوا کیے جانے کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے نجی اسکولز کو ہدایت جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کو اغوا کیے جانے کے واقعات بڑھنے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کی نجی اسکولز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، رجسٹرار پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ انتظامیہ اسکول کے باہر سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

[bs-quote quote=”اسکول میں غیر متعلقہ افراد کو ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”رجسٹرار اسکولز”][/bs-quote]

- Advertisement -

رجسٹرار پرائیویٹ اسکولز کے مطابق یقینی بنایا جائے کہ تمام بچے اسکول کے اندر پہنچ گئے ہیں، والدین اپنے سامنے بچوں کو اسکول کے اندر بھیجیں، اسکول وینز کے ڈرائیورز کی مکمل تفصیلات رکھی جائیں۔

رجسٹرار اسکولز نے کہا کہ بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی غیرمتعلق فرد کے ساتھ نہ جائیں، بچوں کو بتایا جائے کہ کسی انجان فرد سے کچھ لے کر نہ کھائیں، اسکول میں غیر متعلقہ افراد کو ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے۔

واضح رہے کہ نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں چھ سال ہبچہ حذٰیفہ لاپتہ ہونے پر اہل علاقہ شدید مشتعل ہوگئے، علاقہ میدان جنگ بن گیا، سڑک بلاک کردی گئی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

نیوکراچی کی بلال کالونی کا چھ سال کا حذیفہ جھولا جھولنے کیلئے گھر سے نکلا تھا جسے اغواء کار اٹھا کر لے گئے۔ حذیفہ کے رشتے داروں نے بتایا کہ خاتون اور افراد موٹرسائیکل پر آئے تھے جو بچے کو اپنے ساتھ لے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں