بالی ووڈ میں معاوضوں کی برابری کا مسئلہ کئی برسوں سے زیرِ بحث رہا ہے بہت سے اداکار اور فلم ساز اس بات پر تنقید کرتے آئے ہیں کہ مرد اداکار خواتین ساتھیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ معاوضہ لیتے ہیں حالانکہ دونوں کئی مواقع پر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
تاہم اب بالی ووڈ کی ایک اداکارہ نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے مرد ساتھی اداکار کے مقابلے زیادہ کمائی کی، تاہم وہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ یا دیپیکا نہیں بلکہ ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں کام کرنے والی پریانکا چوپڑا ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں مہیش بابو کے مدمقابل کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔
پریانکا چوپڑا ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی سب سے مہنگی فلم SSMB29 میں کام کر رہی ہیں، اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں۔
واضح رہے جہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’سیٹاڈل‘ کےلیے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔