تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں موروثی سیاست، گاندھی خاندان سے ایک اور چہرہ متعارف

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سے قبل سیاسی ماحول گرم ہے، کانگریس اور بھاتیہ جنتا پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے حتمی اقدامات کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق گاندھی خاندان کی اہم سپوت نے سیاسی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا، سونیا گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی اب تک سیاست سے دور تھیں تاہم اب وہ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی نے کانگریس جماعت کی طرف سے سیاست شروع کرنے کا اعلان کیا، قبل ازیں بھارت کے مقبول ترین سیاسی خاندان ’گاندھی‘ کی متعدد شخصیات بھی سیاسی نقشے پر نمودار ہوئیں۔

پریانکا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس (کانگریس) کے صدر راہول گاندھی کی بہن ہیں جبکہ اُن کی دادی اندرا گاندھی بھی بھارت کی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ عامر خان کا بھارتیوں سے سوال

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا گزشتہ چند سالوں سے کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہی تھیں تاہم انہوں نے باقاعدہ سیاسی سفر شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کانگریس نے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سیاست میں نیا چہرہ متعارف کرایا، اس لیے انہیں اترپردیش کی مرکزی جنرل سیکریٹری کا عہدہ تفویض کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے مرکزی جنرل سیکریٹری اشوک گلوٹ کا دستخط شدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق سونیا اپنی ذمہ داریاں فروری کے پہلے ہفتے سے سنبھالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

ایک اور رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی براہ راست اترپردیش کے تنظیمی اور انتخابی معاملات دیکھیں گی، تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ کانگریس کی نئی حکمت عملی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -