بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

5 بلین روپے کا منافع: پی ایس او

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کا کہنا ہے کہ مالی سال 21 کی پہلی ششماہی میں بعد از ٹیکس 9.5 بلین روپے کا منافع ہوا ہے۔

تفصلات کے مطابق پی ایس او نتائج کے اعتبار سے انرجی سیکٹر پر چھائی رہی اور مارکیٹ میں اپنی قیادت برقرار رکھی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں منافع میں 48 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ لیکویڈ فیولز کی سیلز میں 13.3 فیصد کی والیومیٹرک گروتھ کے ساتھ مارکیٹ شیئر46.4 فیصد رہا۔

موگیس کی سیلز میں 14.2 فیصد کی والیومیٹرک گروتھ کے ساتھ مارکیٹ شیئر 41.1 فیصد رہا۔ ہائی سی ٹین ڈیزل میں 19.5 فیصد کی والیومیٹرک گروتھ کے ساتھ مارکیٹ شیئر 47.6 فیصد رہی۔

پی ایس او نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

وائٹ آئل کے والیوم میں 10.1 فیصد کے اضافہ کے ساتھ مارکیٹ شیئر45.1 فیصد دیکھنے میں آئی۔ بلیک آئل میں 27.8 فیصد کی والیومیٹرک گروتھ ریکارڈ کی گئی۔ پی ایس او پہلی کمپنی ہے جس نے ملک میں فیولز کے معیار کو یورو 2 سے 5 پر منتقل کیا۔ گزشتہ ششماہی میں پی ایس او نے ہائی اوکٹین 97 موگیس اور ہائی سی ٹین ڈیزل کا اجرا کیا۔

پی ایس او نے الیکٹرو کے برانڈ نام سے پہلے الیکٹرک وہیکل چارجنگ یونٹ کا بھی آغاز کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں