اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کی حفاظتی ضمانت 18اکتوبر تک منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت 18اکتوبر تک منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔

- Advertisement -

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ یہ ایف آئی اے کا مقدمہ ہے تو اسپیشل کورٹ کیون نہیں سن رہی۔

ایڈیشنل اےجی کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں اسپیشل کورٹس کیس کو کیوں نہیں سن رہی، جس پر عدالت نے کہا ہم اس کیس کو زیر سماعت رکھتے ہیں اور حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تو ہم آپکی درخواست کو دوبارہ سنیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہم حفاظتی ضمانت منظور کر رہے ہیں ، دائرہ اختیار کا معاملہ حل نہ ہوتا تو اس کو دیکھ لیتے ہیں ، آپ نے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔

جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 2درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی گئی ہے۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ا سپیشل کورٹ نے درخواست کو سنی کو یہاں سے درخواست غیر مؤثر ہوگی، اگر سپیشل کورٹ نے درخواست نہ سنی تو ہم درخواست کو سنیں گے،درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔

عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت 18اکتوبر تک منظور کرلی ، عدالت نے 5ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت منظور کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں