جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پرحکم امتناع نہ مل سکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پرحکم امتناع نہ مل سکا، اگلی سماعت چوبیس اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی اپیل پر ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لارجر بینچ کی سربراہی قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ تھے۔

تاہم تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پرحکم امتناع نہ مل سکا، پی ٹی آئی کی اپیل قابل سماعت ہے یا نہیں ؟ عدالت عالیہ نےالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصرفیصلہ جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چوبیس اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا کا نشریات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا آئین شکنی ہے، سندھ ہائیکورٹ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو روز قبل لارجر بنچ تشکیل دیا تھا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں، الیکشن کمیشن کو بتایا کچھ اکاؤنٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر بتانا ضروری نہیں، مرکزی اکاؤنٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجی گئیں۔

انور منصور نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں