تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

کراچی: معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مشہور تاجر سراج قاسم  دبئی میں طبیعت خراب ہونے پر 2روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے اور آج اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، سراج قاسم تیلی کو نمونیہ کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، مرحوم کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

سراج قاسم تیلی بیٹےکی منگنی کےسلسلےمیں دبئی میں موجود تھے۔

سراج قاسم تیلی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق چیئرمین تھے انہوں نے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ سراج قاسم پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ 7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے 1974 میں گریجویشن مکمل کیا تھا۔

وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی اور تاجر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

سراج قاسم تیلی کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شير زمان نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بزنس کمیونٹی آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے، تیلی کراچی کے مسائل پر ایک مضبوط آواز تھے۔

تاجر رہنما کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ سراج قاسم تیلی کے انتقال کی خبر پر بہت افسوس ہوا، پاکستان ایک بہت بڑے اثاثے سے محروم ہوگیا سراج قاسم تیلی  تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا رکھتے تھے۔

ظفر موتی والا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا سراج قاسم تیلی کے انتقال کی خبر بہت ہی افسوسناک ہے۔

Comments

- Advertisement -