اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم کا ممکنہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف آج پاکستان پہنچے گا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کا ممکنہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف آج پاکستان پہنچے گا اور لاہور پہنچنے کے بعد پی سی بی حکام سے مذاکرات کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ممکنہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف آج پاکستان پہنچے گا۔ ممکنہ ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹیک آج لاہور پہنچیں گے، ممکنہ بولنگ کوچ مورنی مورکل آئی پی ایل کے بعد لاہور آئیں گے جب کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی تاخیر سے آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والے غیر ملکی کوچز لاہور میں پی سی بی حکام سے معاہدوں سے حوالے سے بات چیت کریں گے جب کہ بورڈ حکام بھی ان کی تعیناتی سے قبل کوچز کے انٹرویوز کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ معاملات طے پانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کوچز کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ہی ون ڈے میچز پر مشتمل دو سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں