تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

خلیجی ملک: معمولات زندگی کی بحالی کے امکانات، فضائی حدود کب کھلیں گی؟

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں رواں سال جولائی سے معمولات زندگی کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے۔

کویت کے مقامی اخبار ‘القبس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی ذرایع نے جولائی سے معمولات زندگی کی بحالی کا عندیہ دیا ہے۔ کورونا کے باوجود روزمرہ کی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔

القبس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باوجود جولائی میں نظام زندگی معمول پر لے آئیں گے، کوروناویکسی نیشن کی ملک گیر مہم بھی جاری ہے۔

حکومتی ذرایع نے بتایا ہے کہ رواں سال (2021) کی دوسری چوتھائی میں کورونا ویکسین کی نئی کھیپ آجائے گی جس کے بعد پہلے سے زیادہ منظم انداز میں ویکسی نیشن ہوگی۔

کویت کرفیو، غیرملکیوں‌ کو اس صورت میں‌ ملک بدر کردیا جائے گا، وزارت داخلہ

کویتی حکومت کے ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی اکثریت جب ویکسین لگوا چکی ہوگی تب فضائی حدود کھولی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کویتی حکومت نے جزوی کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -