اشتہار

پی ایس ایل 8، آج سرفراز اور شاداب کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں آج کراچی میں سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں مقابلہ ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف فتح سے مورال بلند ہے تو سرفراز احمد نے بھی ٹریننگ سیشن میں اپنے کھلاڑیوں کا جوش بڑھایا ہے۔

- Advertisement -

رواں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز ابتدائی چار میچز میں سے تین ہار چکی ہے اور اسے ٹورنامنٹ میں واپسی کے لیے وننگ ٹریک پر آتے ہوئے آج مضبوط اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانا ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں فتح حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رحمان اللہ گرباز کی طوفانی اننگز، زلمی کو شکست

دونوں ٹیموں کا لائیو ایکشن شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں