تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پی ایس ایل فائنل‘ کراچی میں فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل

کراچی: شہر قائد میں آج پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی جارہی ہے‘ غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوارکراچی میں پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل جاری ہے‘ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا‘ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقصد بہر صورت کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے اس عظیم الشان ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے‘ سیکیورٹی سے متعلق غیر ملکی ماہرین کی تجاویز پر بھی عمل کریں گے۔

دوسری جانب پی سی بی کے سیکیورٹی انچارج کرنل (ر) اعظم کے ہمراہ غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور رچرڈ ڈینس بھی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کررہے ہیں ۔

 عالمی معیارات کے مطابق سیکیورٹی پلان تیارکیا جائے : آئی جی سندھ

ریہرسل کا آغاز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوا‘ اولڈ ایئرپورٹ سے لے کر نیشنل اسٹیڈیم کراچی تک پولیس اور رینجرز کے ہزاروں جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ شاہراہ فیصل پر سخت ترین سیکیورٹی تعینات ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم تک جانے والے راستے اور اسٹیڈیم کے اطراف کی گلیوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریہرسل میں کراچی کے تمام اضلاع کی نفری شریک ہے۔ پولیس اس موقع پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے اسٹیڈیم کے قریب ہی واقع دو نجی اسپتالوں اور شہر بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے جبکہ کثیر تعداد میں پیرا میڈیکس ایونٹ والے دن نیشنل اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔

پی ایس ایل سیز ن تھری کا فائنل 25 مارچ بروز اتوار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا‘ وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہاہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -