تازہ ترین

پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا معرکہ آج ہوگا، انتظامات مکمل

کراچی: پاکستان سپر لیگ تھری کا آخری معرکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہوگا، وزیر اعظم، چاروں گورنرز دیگر اہم شخصیات بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، تمام انتظامت مکمل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں نو سال بعد آج کرکٹ کا میلہ سجے گا، جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گے، آج شام ساڑھے سات بجے ٹاس اور آٹھ بجے میچ شروع ہوگا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چاروں صوبوں کے گورنرز بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے، وزیراعظم کل شام7بجےخصوصی طیارےسےکراچی میں فائنل دیکھنےآئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی موجود ہوں گے، شہر قائد کو اس انداز میں سجایا اور سنوارا گیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا، سڑکوں، چورنگیوں، انڈر پاسز، پلوں اور گرین بیلٹس پر کرکٹ ہیروز کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں۔

رنگا رنگ فینسی لائٹس نے ماحول اور بھی دلکش بنا دیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد حقیقی معنوں میں روشنیوں کا شہر لگ رہا ہے، شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس بھی 12 بجے شروع ہو گی جس کے ذریعے لوگوں کو اسٹیڈیم کے قریب پہنچایا جائے گا، بسیں جہاں اتاریں گی وہاں سے پیدل اسٹیڈیم جائیں گے۔

پی ایس ایل تھری فائنل کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے نیشنل اسٹیڈیم چورنگی کا افتتاح کردیا، چورنگی کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، وسیم اخترنے اسٹیڈیم چورنگی پر قومی پرچم بھی لہرایا، افتتاحی تقریب کے بعد شاندارآتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

رنگا رنگ اختتامی تقریب شام چھ بجے شروع ہوگی

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق سیزن تھری کا اختتام یادگار بنانے کے لیے پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، افتتاحی تقریب میں کئی نامور گلوکار اپنی آواز کاجادو جگائیں گے۔

اختتتامی تقریب چھ بجے شروع ہوگی جبکہ میچ کا آغاز آٹھ بجے ہوگا، اس رنگا رنگ تقریب میں ملک کےمعروف گلوکار پرفارم کریں گے نیٹ اتوار کی شام چھ بجے شروع ہونے والی تقریب میں رنگ جمائیں گے۔

مزید پڑھیں: فائنل دیکھنے کراچی کنگزکی نیلی شرٹ پہن کراسٹیڈیم پہنچیں، سلمان اقبال

تقریب میں اسٹرنگز تینوں سیزن کا آفیشل سانگ دینے والے علی ظفر، شہزاد رائے، فرحان سعید اور نوجوان گلوکارہ عائمہ بیگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

- Advertisement -