تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی کنگز کیلیے آج کا میچ ڈو آر ڈائی، اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا کنگز کے لیے آج کا میچ ڈو آر ڈائی کے مترادف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز میچوں سے بھرپور پہلا مرحلہ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ آنے والے میچز کے نتائج ٹیم پوزیشن کے ساتھ ان کے ٹورنامنٹ سے ان یا آؤٹ کا فیصلہ کریں گے۔ آج پنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔

کنگزکیلیے بن گئی ہے کرو یا مرو کی صورتحال۔ ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو اسے دکھانا ہوگا یونائیٹڈ کے ہوم گراؤنڈ پر کمال۔

کراچی رواں پی ایس ایل میں اپنے 7 میچز میں سے صرف 2 ہی جیت پائی ہے اور تین میچ کھیلنے باقی ہیں۔ اب شیروں کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر پلے آف میں جانے کی امید برقرار رکھنی ہے تو اگلے تینوں میچ لازمی جیتنا ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بھی گزشتہ میچ میں 110 رنز کی بڑی شکست کے بعد کم بیک کا عزم لےکر آج میدان میں اترے گی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں کی بات کی جائے تو یہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 19 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں۔ 13 بار یونائیٹڈ فاتح رہی جب کہ کراچی کنگز نے 6 بار میدان مارا۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن 8 کے پہلے ٹاکرے میں یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آج کا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -