اشتہار

پی ایس ایل: وسیم اکرم نے عماد وسیم کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلمنیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا میچ کے ہیرو عماد وسیم رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو آل راؤنڈر عماد وسیم رہے جنہوں نے مشکل وقت میں بہترین اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

اس حوالے سے اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری وسیم اکرم نے کہا کہ ایک وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 21 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے عماد وسیم اس مشکل گھڑی میں کریز پر کھیلنے آئے۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب ہدف بہت بڑا ہو اور 21 پر تین وکٹیں گر چکی ہوں تو ٹیم میں تھرتھلی مچ جاتی ہے۔ آنے والا بلے باز بھی ادھر ادھر مار دھاڑ کرتا ہے کہ عماد وسیم بڑے اطمینان سے کریز پر آئے اور سکون سے کھیلتے ہوئے پارٹنر شپ بنائی اور 40 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جب کہ حیدر علی نے بھی نصف سنچری بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

 

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اس ساری فتح کا کریڈٹ ٹیم بالخصوص عماد وسیم کو جاتا ہے جنہوں نے ایک نازک مرحلے میں بالکل صحیح وقت پر رنز کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، یہ یقیناً ایک بہترین اننگ تھی۔

پی ایس ایل: 9 سیزن میں صرف ایک ٹائٹل جیتنا کافی نہیں، زلمی کے ہیڈ کوچ بھڑک اٹھے

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے شروع میں ہم جن دو ٹیموں کے اسکواڈ اچھے ہونے کی باتیں کر رہے تھے وہی دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔ یہ بدقسمتی کہ زلمی 185 رنز کرنے کے بعد بھی ہار گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں