تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ایس ایل تھری:‌ دبئی میں‌ سنہری ٹرافی کی رونمائی

دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی سنہری ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی دبئی میں معنقد ہوئی.

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ‌ حکام، ٹیموں کے کپتان، فرنچائز مالکان اور مینجمنٹ نے شرکت کی.

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میگا ایونٹ میں شامل ٹیموں‌ کے کپتانوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی. نجم سیٹھی کے کہنے پر سپراسٹار شاہد خان آفریدی نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی.

نجم سیٹھی

پریس کانفرنس میں‌ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو برانڈ بنانے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا. ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز مالکان کے بغیر پی ایس ایل ممکن نہیں تھا، اس بار بہترین بولر، بیٹسمین، وکٹ کیپر اور فیلڈر کو بھی ٹرافی دی جائیں گی.

انھوں نے تمام کپتانوں کا بھی تعارف کروایا، انھوں‌ نے مصباح الحق کی خدمات کو ناقابل فراموش اور ڈیرن سیمی کو سپراسٹار قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ آل رائونڈر شعیب ملک اس بار ملتان سلطانزکے کپتان ہیں. سرفراز احمد پاکستان کے لئے نئی تاریخ رقم کر چکے ہیں۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے شعیب اختر کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

انھوں‌ نے کراچی کنگز کے نوجوان کپتان عماد وسیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں، ان میں پاکستان کا کپتان بنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے.

انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں‌ لاہور کے کپتان برینڈن میک کلم کی مدد سے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گا.

کپتانوں‌ کا عزم

پریس کانفرنس میں‌ تمام ٹیموں‌ کے کپتانوں‌نے اظہار خیال کیا. کپتان پشاور زلمی ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈز کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہم پی سی بی اور تمام عالمی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کلم کا کہنا تھا کہ سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، فخرزمان ہماری ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے. ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے نئےنوجوان کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ کےدروازے کھولے.

کراچی کنگز کے نوجوان کپتان آل رائونڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی کپتانی میرے لئے اعزاز کی بات ہے. شاہد آفریدی اورمیں پی ایس ایل ٹرافی کراچی لے کر جائیں گے.

معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہمارا اپنا برانڈ ہے اسےسپورٹ کریں. انھوں‌نے تمام فرنچائز کا شکریہ ادا کیا.

یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -