اشتہار

پی ایس ایل 8: راشد خان اور سکندر رضا کی شمولیت غیریقینی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ آج رات 7 بجے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 میں ملتان سلطانز کے عادل رشید قومی فریضے کے سبب دستیاب نہیں ہیں جبکہ ڈیوڈ ملر گروپ مرحلے اور رائلی روسو بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کے ہیرو بروک، راشد خان اور سکندر رضا کی مکمل دستیابی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ یونائیٹڈ کے معین علی اور ایلکس ہیلز جلوہ گر نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

ڈرافٹ میں ایرون فنچ، کیرون پولارڈ، محمد نبی، شکیب الحسن، ڈیوڈ ملان، وین ڈر ڈوسن اورمحمد حفیظ دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیموں نے جزوی دستیاب پلیئرز کو ابتدائی ڈرافٹ میں اس لیے پک کیا تھا کیوں کہ اس کی بنیاد پر وہ انہیں اگلے سیزن میں برقرار رکھ پائیں گے، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک ہونے والا پلیئر اگلے سیزن کیلئے اسکواڈ میں ری ٹین نہیں ہوسکتا۔

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف 14 فروری کو کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں