ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پی ایس او نے عالمی سطح پر اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل نے دنیا بھر کی 109 لیبارٹریز کے مدمقابل انٹرنیشنل معیار کی اہلیت حاصل کر لی۔

پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس او نے دنیا بھر کی 109 لیبارٹریز کے مقابلے میں اپنی دو کوالٹی اشورنس لیبارٹریز کے لیے لندن کے لیبارٹری اسٹرکچر انٹر لیبارٹری پروگرام کے مقرر کردہ کوالٹی کی جانچ کے بین الاقوامی معیار کی اہلیت حاصل کرلی۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کی لبریکنٹس مینوفیکچرنگ ٹرمینل اور کیماڑی ٹرمینل اے پر واقع دو کوالٹی اشورنس لیبارٹریز نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور آئی ایل سی پی کے تمام آزمائشی مراحل سے گزرتے ہوئے اہلیت کی سند حاصل کرلی۔

- Advertisement -

اس پروگرام میں 109 لیبارٹریز نے حصہ لیا جن سے حاصل کردہ نمونوں کی درستی اور صداقت کا موازنہ کیا گیا۔

شیخ عمران الحق نے کہا کہ صارفین کو درست مقدار اور اعلیٰ معیارکے مصنوعات کی فراہمی کے لیے پی ایس او نے اپنے کوالٹی اشورنس پروگرام کو بھی وسیع اور مستحکم بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے بیڑے میں شامل 25’موبائل کوالٹی ٹیسٹنگ یونٹس‘ معیار کی ضمانت کے نظام کو مزید مستحکم بناتے ہیں اور ان یونٹس کے ذریعے سالانہ تقریباً 15000 معائنے کیے جاتے ہیں جب کہ فیول کے معیار اور مقدار کی جانچ کے لیے بھی 25000 سے زائد آن دی اسپاٹ ٹیسٹ بھی عمل میں لائے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں