تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

کراچی: کرونا وائرس کے بادل گہرے ہونے کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی گرد چھٹ گئی اور آج مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی۔

کاروباری تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا اور ایک وقت میں 100 انڈیکس اضافے کے بعد29,691 پوائنٹس تک پہنچا پھر ایک موقع ایسا بھی تھا کہ مارکیٹ 28 ہزار 902 پوائنٹس تک بھی پہنچی۔

دوسرے سیشن میں کاروباری سرگرمی میں تیزی رہی جس کا سلسلہ آخر تک جاری رہا اور 100 انڈیکس ایک فیصد اضافے کے بعد 29 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 100 انڈیکس میں 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 333 کمپنیوں کے شیئرز خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 196 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 114 کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ 23 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مجموعی طور پر 6 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ 82 ہزار 522 روپے مالیت کے ایک کروڑ 57 لاکھ 81 ہزار 939 کی لین دین ہوئی۔

Comments

- Advertisement -