ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار، 883 پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 883 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نمایاں تیزی کےساتھ کاروبارکا آغاز ہوا اور پہلے ہی سیشن میں 400 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی۔

دوسرے سیشن میں بھی سرمایہ کاروں نے شیئرز کی لین دین میں کافی دلچسپی دکھائی اور مارکیٹ میں مزید 300 پوائنٹس زیادہ ہوئے جس کے بعد 100 انڈیکس 41ہزار 600 کی حد پر بحال ہوا۔

- Advertisement -

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 950 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 100 انڈیکس 41 ہزار 800 تک پہنچا مگر آخری ایک گھنٹے میں انڈیکس پوائنٹس نیچے کی طرف آئے۔

اسٹاک مارکیٹ بند ہونے تک مارکیٹ میں مجموعی طور تیزی ہی رہی اور 100 انڈیکس 883 پوائنٹس اضافے کے بعد 41ہزار 781 پر بند ہوا، مجموعی طور پر 40 کروڑ سے زائد حصص کی لین دین ہوئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم بہترسطح پردیکھاگیا جو ایک اچھی علامت ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں