اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد کو چھو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 6 سال بعد 50ہزار کی حد کو چھو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں دوسو چھیاسی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس پچاس ہزار سترہ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس چھ سال کے بعد پچاس ہزار کی حد عبور کرگیا، اس سے قبل انڈیکس جنوری دو ہزار سترہ میں پچاس ہزار کی سطح پر پہنچا تھا جبکہ رواں اکتوبر میں انڈیکس تین ہزار سات سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب روپے کی قدر بہتر ہوگئی ہے ،مہنگائی بھی کم ہورہی ہے۔

بہت عرصے کے بعد ہم نے روپے کی قدر کو اس طرح مضبوط ہوتےدیکھاہے،موجودہ اقدامات سے انڈسٹری اور ڈیمانڈ کو سپورٹ ملےگا ، کپاس کی پیداوار اس سال ڈبل سے بھی زیادہ ہوئی ہے،عقیل کریم ڈھیڈی

اداروں کی جانب سے جو اقدامات لئے گئے یہ سب اس کا نتیجہ ہے،اقدامات کی بدولت ریونیو ٹارگٹ بھی حاصل ہواہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انڈیکس چھ سال کی بلند سطح 49493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں