جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سب میرین کیبل کی خرابی سے متاثر انٹرنیٹ سروسز بحال کر دیں، پی ٹی سی ایل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے سب میرین کیبل کی خرابی سے متاثر انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال کر دیں۔

پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ وقت میں حل کیا۔ انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب میرین کیبل میں خرابی ، پی ٹی اے کا صارفین کے لیے بڑا اقدام

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو، میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔

پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کیلیے انتھک محنت کی، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے صبر اور تعاون کیلیے شکریہ ادا کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں