تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فوج کی طاقت بندوقیں نہیں، عوام ہیں جو ان کے پیچھے کھڑی ہیں، اسدعمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ فوج کی طاقت بندوقیں نہیں عوام ہیں جو ان کے پیچھے کھڑی ہیں۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ضمیروں کے سودے کرکے آج ملک کو یہاں پہنچایا گیا ہے،ریاست اس وقت قدم اٹھاتی تو آج ہم اس مقام پر نہ پہنچے ہوتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ معیشت کیسے چلانی ہے یہ فوج کا کام ہے یا منتخب نمائندوں کا کام ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ نے نہیں کہا تھا ان کی توسیع کی درخواست فوج کی طرف سے آئی تھی لیکن انہوں نے بہت بڑی غلطیاں کی ہیں اور ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں فوج اور عوام کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے، بدقسمتی سے گزشتہ 8 ماہ میں اس رشتے میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں صحافیوں اور میڈیا کے ساتھ کیا ہوا ہے یہ سب کو پتا ہے، یہ فوج ہماری ہے ہم اس کو ’اون‘ کرتے ہیں اس لیے کھل کر بات کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے تو کہا گیا حکومت درست نہیں چلی تو آج کیوں خاموشی ہے، ہم تو کہہ رہے تھے کہ جب ریاست کو ضرورت تھی اس وقت قدم نہیں اٹھایا گیا۔

Comments

- Advertisement -