پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے 2 اکتوبر کا احتجاج منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والا احتجاج منسوخ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کی وجہ سے ملتان میں احتجاج منسوخ کیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو انگلینڈ کی ٹیم نے دوپہر 2 بجے ملتان پہنچے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے اپنا ملک عزیز ہے، ایک بیرونی ٹیم ملک آرہی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میانوالی، فیصل آباد، ملتان میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا اب ملتان میں ہونے والا احتجاج بہاولپور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی ہے۔

سنگجانی جلسے میں تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنگجانی جلسے میں تقاریر کے بعد بنائے گئے مقدمات میں نامزد لوگوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کرائے گی۔ سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔ سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

اس حوالے سے وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل نے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور وفاقی کابینہ سے معاملے کی باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں