تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کو نوازشریف کی فکر ہے، 25 جولائی کوفرعونیت کابت توڑدیں گے: عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں کی بات بھارت کو خوش کرنے کے لیے کی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پرظلم بند کرے.

انھوں‌ نے کہا کہ بھارت کو ہمارےالیکشن میں دھاندلی کی بڑی فکر ہے، بھارت کو پاکستان کی نہیں نوازشریف کی فکر ہے، بھارتی میڈیا جانتا ہے کہ میں کسی کا پتلا نہیں بن سکتا، اسی لئے میرے خلاف ہے.

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 110ارب روپے ہے، جب کہ صرف لاہور کا ترقیاتی بجٹ 350 ارب روپے ہے، لاہور میں خیبرپختونخواہ سے 300فیصد زیادہ پیسہ خرچ ہوا.

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ساری جماعتیں ایک طرف اورپی ٹی آئی ایک طرف ہے، کے پی حکومت نے اشتہاروں میں نہیں عملی طورپر کام کئے، لاہور کے ترقیاتی بجٹ کا پیسہ کہاں گیا، سب کو پتا ہے، پیسہ لندن چلا گیا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار کوئی امیر جیل گیا ہے، تو فلموں کے سین شروع ہوگئے، اربوں چوری کرکے باہر لے جانے والوں‌ کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ مل رہی ہے، کہتے ہیں، اڈیالہ جیل میں مچھر کاٹ رہے ہیں.

[bs-quote quote=”بھارتی میڈیا جانتا ہے کہ میں کسی کا پتلا نہیں بن سکتا، اسی لئے میرے خلاف ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج کل شہبازشریف کے چہرے پر خوف نظر آرہا ہے، عابد باکسر کہتا ہے کہ شہبازشریف زمینوں پر قبضہ کرنے کا کہا تھا، عابد باکسر چیف جسٹس کے سامنے بیان دینے کو تیار ہے.

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ میں کسی کے خلاف ایک ایف آئی آر تک نہیں کٹوائی، انشااللہ پنجاب میں پولیس ٹھیک کرکے دکھاؤں گا.

انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کوفرعونیت کابت توڑدیں گے، پاکستان کو ظالموں سے نجات دلائیں گے، الیکشن والے روز بچے اپنے ماں باپ کو بھی ووٹ کے لئے لے کر آئیں۔


ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں مافیا سے ہے، عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -