اشتہار

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کے فیصلے کون کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ طے کرلیا گیا، شاہ محمود قریشی متبادل پارٹی قیادت کے طور پر فیصلے کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی مرکزی قیادت کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کرلیا گیا ہے، گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنےمیں بااختیار ہوں گے۔

- Advertisement -

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے،آئندہ 4سے 5روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کردیئے جائیں گے۔

اجلاس میں اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی اور زمان پارک کے اطراف مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے 2 خالی پلاٹ کیمپ کیلئے استعمال ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امیدوار زیادہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں