ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر  علی ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ہم ہائی کورٹ جارہے ہیں تو صبح صبح فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت میں وکلاکو جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ملزم کا بیان قلمبند کئے بغیر فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا،کل شام تک بیان قلمبند نہیں ہوئے تھے، بیانات ریکارڈ کئے بغیر فیصلہ سنایا گیا۔

- Advertisement -

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ فیصلے کی کاپی کے لیے درخواست دیں گے، توشہ خانہ کیس کےفیصلےکیخلاف بھی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے ، احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست بھی دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے میں آئینی وقانونی نکات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں