جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

امیدواروں کا انتخاب : تحریک انصاف نے خصوصی سیل قائم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : تحریک انصاف نے موزوں امیدواروں کے انتخاب کیلئے دس رکنی خصوصی سیل قائم کردیا، ریاض فتیانہ کو سیل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس سلسلسے میں امیدواروں کے انتخاب کیلئے دس رکنی الیکشن انیلیسز سیل قائم کردیا گیا،

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے الیکشن انیلیسز سیل کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق الیکشن انیلیسز سیل صوبائی پارلیمانی بورڈز کی سفارشات پر آزادانہ تجزیہ پیش کرے گا، ای اے سی کی سفارشات امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں چیئرمین اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کی معاون ثابت ہوں گی۔

الیکشن انیلیسز سیل میں ملک عامر ڈوگر، صالح محمد خان اور جنید اکبر کے علاوہ فردوس شمیم نقوی، امیر بخش بھٹو اور نیامت زہری بھی سیل کا حصہ ہیں،

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ سید ظہور آغا، رائے عزیزاللہ اور میاں محمود الرشید بھی ای اے سی میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں