اشتہار

پی ٹی آئی کی جانب سے کون سپریم کورٹ میں پیش ہوگا؟ فواد چوہدری کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نےمجھے اورشاہ محمود قریشی کوکل سپریم کورٹ کےلیےنامزدکیاہے، ہم دونوں کل عدالت عظمیٰ میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نےمجھے اورشاہ محمودقریشی کو کل سپریم کورٹ کےلیےنامزدکیاہے،پی ٹی آئی کی جانب سےمیں اور شاہ محمود قریشی کل عدالت میں پیش ہونگے۔

نگراں حکومت کے دائرہ اختیار پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین غیرمنتخب،نامزدگیوں پرمبنی حکومت کوصرف 90دن دیتاہے،91دن بعد نگران حکومت چل نہیں سکتی، بائیس اپریل کو محسن نقوی کی حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی اور تئیس اپریل کو وہ چیک بھی سائن نہیں کرسکتےاسی لئے ہم پٹیشن فائل کرنےجارہےہیں کیونکہ آرٹیکل187سپریم کورٹ کواختیاردیتاہےسبسٹنشل جسٹس کا،غیرمنتخب حکومت سپریم کورٹ سمیت کوئی نہیں بناسکتا۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 187کے تحت پنجاب،کےپی میں ایڈمنسٹریٹرزمقررکردیں۔

سپریم کورٹ میں آج پنجاب انتخابات سے متعلق ہونے والی سماعت سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ آج اٹارنی جنرل سے پوچھا گیا کہ قانون کے مطابق الیکشن ملتوی ہوسکتےہیں؟،اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بلاول اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے،انہوں نے عدالت میں بتایا کہ سیاسی رہنما مذاکرات کے لئے متفق ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیاسی حل کو موقع دیا جائے واضح کردوں کہ مذاکرات سپریم کورٹ کےآرڈراورآئین کےفریم ورک میں ہوسکتےہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غلط روایت ڈالنے کی کوشش کی لیکن اللہ کاشکر ہے کہ سپریم کورٹ نےروکا،دنیامیں کوئی پارلیمنٹ کیاایسی بات کرسکتی ہےکہ الیکشن کیلئےفنڈزنہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکنان کواٹھا کرانہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا، کیا ایسے ماحول میں ان لوگوں کیساتھ کوئی بیٹھ سکتاہے، ہمیں ان لوگوں کیساتھ بیٹھنےکی ضرورت نہیں ہے،یہ لوگ صرف سپریم کورٹ میں آکراپنا فارمولہ پیش کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں