اشتہار

فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں ’شیروانی‘ اور ’ٹوپی‘ اتار دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی میں مصائب کا ذکر کرتے ہوئے شیروانی اور ٹوپی اتار دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سے کہا کہ ’ٹوپی اتارنا بری بات ہوتی ہے اچھی بات نہیں۔‘ اس پر فردوس شمیم  نے کہا کہ ’ہم مصائب کا ذکر کرتے ہیں تو ٹوپی اتار کر کرتے ہیں۔‘

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ صرف ٹوپی نہیں شیروانی بھی اتاروں گا، صرف شیروانی نہیں اتاروں گا گریبان بھی چاک کروں گا۔‘

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کے گریبان کھولنے پر اسپیکر نے کہا کہ ’میں اجازت نہیں دوں گا، ہاؤس میں خواتین بھی ہیں یہ طرز عمل درست نہیں۔‘

آغا سراج درانی نے کہا کہ ’یہاں خواتین بیٹھی ہیں خیال کریں اس طرح کپڑے اتارنا درست نہیں۔‘

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کیا یہ اس طرح اپنے گھر میں کپڑے اتارتے ہیں، انہیں تمیز نہیں یہاں کسی کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بیویاں بیٹھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں