پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر اے پی سی میں شریک ہونگے اور دیکھیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں سیاسی قیادت کوآپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں : آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

خیال رہے گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن میں سرحدپار دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور دہشتگردوں پر حملہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا گیا اپوزیشن سے بات کریں گے اور اے پی سی بھی بلاسکتے ہیں۔

دوسری جانب قبائلی امن جرگے ، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر ہم کسی سے کوئی گلہ نہیں کررہے ہیں لیکن آپریشن ہماری لاشوں سے گزرکرہوگا کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارامطالبہ یہ آپریشن کےبارے میں واضح اعلان کیا جائے اور آپریشن کے معاملے کو پارلیمنٹ لایا جائے، ہم کسی بھی صورت میں آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں