منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلیے پی ٹی آئی نے نام دیدیے

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علمأ اسلام (ف) سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف نے نام دے دیے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 5 رہنماؤں کے نام مذاکراتی ٹیم کیلئے دیے ہیں جن میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب شامل ہیں۔

مولانافضل الرحمان کے بیان پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے موقف دیا ہے کہ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے ایک دو دن میں ناموں کا اعلان کیا جائےگا، دونوں اطراف سےناموں کی فہرست کا جائزہ لے کر اعلان کیا جائے گا، دونو کی مذاکراتی کمیٹی مل کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جماعت کی مجلس شوریٰ نے پی ٹی آئی کے رابطوں کا جائزہ لیا، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے ہم مثبت رویوں پر قائم ہیں، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا جے یو آئی (ف) کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے، پارٹی سربراہ کی طرف سے وفود ہمارے پاس آتے ہیں جو معاملات کو طے کرنی کی ہدایت کو لے کر آتے ہیں، پی ٹی آئی نے اس وقت تک کسی مذاکراتی ٹیم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، پارٹی کے خلاف ہمارا مؤقف اور تحفظات سنجیدہ ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کو واضح کر دیا تھا کہ تحفظات دور کرنے ہیں تو ہم مناسب ماحول کیلیے آمادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں