کراچی : تحریکِ انصاف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی نتیجے میں رواں مالی سال کے دس ماہ میں برآمدات چھبیس ارب پچیس کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال میں ملکی برآمدات میں چھبیس فیصد اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات بیس ارب نوے کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تھیں۔
تحریکِ انصاف حکومت کی معاشی پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے کسانوں کو ریلیف سے کپاس سمیت بڑی فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ صنعتوں کو ریلیف کا پھل زیادہ ایکسپورٹ کی صورت ملنے لگا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ مجموعی برآمدات تقریباً چھبیس فیصد زیادہ ہوئی ہے۔
رواں مالی سال کے دس ماہ میں برآمدات سوا چھبیس ارب ڈالر ہوگئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں برآمدات صرف بیس ارب نوے کروڑڈالر تھیں۔ اپریل دوہزاراکیس میں برآمدات دوارب بائیس کروڑ ڈالرتھیں۔
اس سال اپریل میں برآمدات دو ارب نوے کروڑ ڈالر رہیں۔ دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ چھبیس فیصد اضافہ ہوا۔۔ جولائی تا اپریل ٹیکسٹائل برآمدات پندرہ ارب اٹھانوے کروڑڈالر رہیں۔
گزشتہ مالی سال کے دس ماہ میں بارہ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات تھیں، اپریل میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں ایک چوتھائی سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔