پی ٹی آئی نے اےاین پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبر کی تردید کر دی۔
رہنماپی ٹی آئی شاہ فرمان کا اےاین پی کے بیان پر ردعمل آگیا۔ انہوں نے اے این پی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی تردید کر دی۔
شاہ فرمان نے کہا کہ اےاین پی رجیم چینج سازش میں برابر کی شریک رہی ہے امپورٹڈ حکومت 2 سیٹوں پر کھڑی ہے ایک اےاین پی کی بھی شامل ہے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے میڈیا پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے چلنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
بیرسٹرسیف نے پی ٹی آئی اےاین پی سیاسی یا انتخابی اتحاد سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے سیاسی یا انتخابی اتحاد کا ارادہ نہیں پی ٹی آئی کےاےاین پی سےاتحادکی خبروں کو مسترد کرتا ہوں۔