ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن : دو لاکھ اسّی ہزارجعلی ووٹرزمسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے دو لاکھ اسی ہزار جعلی ووٹرز رجسٹرڈ ہو گئے،پارٹی الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے انتخابی فہرست سے غیر تصدیق شدہ ووٹرز گھوسٹ قراردے کر بلاک کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر نعمان وزیر کی زیر صدارت پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کااعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے صوبائی الیکشن ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمیشن کو بتایا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے ملک بھر سے کل ستائیس لاکھ پانچ ہزار بانوے ووٹرز نے رجسٹریشن کروائی جس میں سے چوبیس لاکھ پچیس ہزار چھ سو بیاسی ممبران کے ڈیٹا کی تصدیق ہو سکی۔

- Advertisement -

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر تصدیق شدہ دو لاکھ اسی ہزارجعلی ووٹرزکو گھوسٹ قرار دے کرانتخابی فہرست سے بلاک کردیا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سے ایک لاکھ نواسی ہزار،جبکہ خیبر پختون خواہ سے پینسٹھ ہزار نو سو ستر ووٹرز کے ڈیٹا کی تصدیق نہ ہو سکی۔

اسی طرح سندھ سے تیرہ ہزار سات سو پچیس،بلوچستان سے چار ہزار دو سو چھ،اسلام آباد سے تین ہزار نو سو تیرہ،جبکہ فاٹا سے ستائیس ہزار تین سو ننانویافراد کے ڈیٹا کی تصدیق نہیں ہو سکی جس کی بنیاد پرغیر تصدیق شدہ دو لاکھ اسی ہزار ووٹرز کو گھوسٹ قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں