تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پی ڈی ایم جلسہ، خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر بڑا الزام

کراچی: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور رہنما خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال کررہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی 18 اکتوبرسانحےکی یاد میں ڈھول، گانےبجاکرجشن منارہی ہے، 12 جماعتوں کو ملا کر  باغ جناح بھرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جلسےکےلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیاجارہا ہے، سندھ حکومت کا سرکاری جلسہ ناکام ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلسے کے نام پر کراچی میں زبردستی بندکرائےگئے راستوں کا عدالت نوٹس لے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی صوبے سے لوگوں کو بھر بھر کر لارہے ہیں،کراچی کی باشعور عوام ڈکیت موومنٹ کا ساتھ دینےکیلئے تیار نہیں ہیں‘۔

مزید پڑھیں: مریم کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوادئیے

یاد رہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا ہے جس کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی کررہی ہے، جلسے کے پیش نظر جناح گراؤنڈ آنے والے تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔

Comments

- Advertisement -