جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی کو کریڈٹ دینا پڑے گا، ن لیگ ناکام ہوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگ کے رہنما محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج سرپرائز نہیں ہے حقیقت نظر آرہی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کریڈٹ دینا پڑے گا، ن لیگ بری طرح سےناکام ہوئی۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ناکام تھی انتخابی مہم میں سولہ ماہ کے دورانیے کو چھپا رہے تھے ووٹ کوعزت دو بیانیے میں اثر تھا لیکن اس بیانیےکو پیچھےچھوڑ دیا گیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت والی پارٹیاں ہی دوبارہ حکومت بناتے نظر آرہی ہیں یہ عوام کو کیا بتائیں گی اسی پی ڈی ایم دور میں واپس جارہے ہیں عوام میں خوف پیدا ہوگا کہ وہی مہنگائی اور مسائل دوبارہ ہوں گے۔

محمدزبیر نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم بننےکیلئےآگے نہ آئے توسوالیہ نشان کھڑاہوجائےگا کیونکہ عوام نے ن لیگ کو ووٹ یہ سمجھ کر دیے ہیں کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں