اشتہار

11 لوگوں نے جلوس نکالا، 100 پر کیس بنایا گیا، پی ٹی آئی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 11 لوگوں نے جلوس نکالا لیکن 100 افراد پر کیس بنا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ صرف 11 لوگوں نے جلوس نکالا جب کہ 100 لوگوں کے خلاف کیس بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں اور اسی پاداش میں انہیں اٹھا لیا جاتا ہے جیسا کہ فواد چوہدری کو اٹھایا گیا تھا۔

- Advertisement -

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جیسے فیک کاؤنٹر کرتے ہیں ایسے ہی فیک کیس بنا رہے ہیں۔ معزز عدالت سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیس کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک، شیخ رشید کل گرفتاری دینے کیلیے تیار

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا الیکشن کروانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ گورنر کا اختیار ہے کہ سب سے پہلے 90 دن میں الیکشن کی تاریخ دیں۔ نگران سیٹ اپ لگا دیے مگر الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے۔ آخرکار یہ سپریم کورٹ کے پاس ہی جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں